ابنا: مسلح افواج کو طاقتور بنانے کیلیے ہر ممکن قدم اٹھایاجائیگا۔وزیراعظم نواز شریف نے میانوالی ایئر بیس کو 65 کی جنگ کے ہیرو میاں محمود عالم کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لۓ مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ انہوں نے پڑوسی ملکوں کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ اسلحے کی دوڑ سے باہر نکلیں اور مل کر خطے میں غربت و جہالت کے خاتمے کے لیے کوشش کریں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی نے افواج نہیں مانگیں اور نہ ہی کسی کو دے رہے ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ بحرین کا دورہ ، پاکستان کے مفاد میں ہے،سعودی کراؤن پرنس اور کویت کے وزیر اعظم بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔پاکستان میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان کو ماضی میں بھی بہترین ملک بنایا جا سکتا تھا مگر کسی نے توجہ نہ دی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف طاہر رفیق بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔......./169
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514485
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔